لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین شکست کے بعد ٹیم سے آٹ سینئر کھلاڑی اب واپسی کا راستہ بنا رہے ہیں لیکن کوچ نے بھی دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ اب نمائندگی عمر سے نہیں کارکردگی سے ملے گی۔ لاہور ورلڈ ہاکی لیگ میں شکست کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کے لئے پچیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یورپ سے ہاکی لیگ کے بعد پاکستان میں چھٹیاں منانے آئے گول کیپر سلمان اکبر سمجھتے ہیں۔
کہ ابھی ٹیم کو ان کی ضرروت ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان کہتے ہیں کہ کوئی کھلاڑی جتنا بھی سنیئر کیوں نہ ہو جو دو سالوں سے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے انہیں ایشیا کپ جیسے اہم مقابلے کے لئے شامل کرنا بہتر حکمت عملی نہیں ہوگی۔
پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ سے ملاقات میں سلمان اکبر کی دال تو نہیں گلی لیکن خبریں ہیں کہ پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس بھی اپنی قسمت آزمانے ایک دو روز میں ہاکی فیڈریشن آئیں گے۔