ورلڈ ہاکی لیگ میں آج پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ قومی ٹیم نے پہلا میچ میزبان ملائشیا کے خلاف برابر کیا تھا۔ ملائیشیا کے شہر جوہربارو میں جاری ٹورنامنٹ میں آج بھی تین میچز کا فیصلہ ہوگا۔ پول اے سے ارجنٹائن اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
دوسرا میچ کوریا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ پاکستان کا میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کا ابتدائی میچ میزبان ملائیشیا کے خلاف چار چار گول سے برابر رہا تھا۔ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ملائیشیا کا سامنا کرے گی۔