عالمی و اندرونی سیاست کچھ بھی ہو پاکستان, چین ہمیشہ دوست رہیں گے: لی کی چیانگ

China

China

اسلام آباد(جئو ڈیسک) اسلام آباد چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے خوشی ہو رہی ہے۔ پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے۔سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی کی چیانگ نے کہا کہ پاکستانی عوام ذہین اور بہادر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔

پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان ہمارا ہر آزمائش پر پورا اترنے والا دوست ہے۔ پاکستانی قوم نے مشکلات کے باوجود ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور اندرونی سیاست کچھ بھی ہو ہم ہمیشہ دوست رہیں گے.