ورلڈ اسلامک مشن کے سیکرٹری جنرل کو جامعہ کراچی میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ عبداللہ نورانی

Anjuman Talaba e Islam

Anjuman Talaba e Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی نے کہا ہے کہ ورلڈ اسلامک مشن قائد ملت اسلامیہ قائد اہل سنت امام شا ہ احمد نورنورانی صدیقی علیہ رحمہ کا بنایا ہوا ادارہ ہے، اس ادارے نے دنیا بھر میں دس ہزار مساجد، سینکڑوں اسکول اور کالجز تعمیر کئے ہیں جو دنیا بھر میں ورلڈ اسلامک مشن کے پیغام کے ذریعے لاکھوں انسانوں کو اسلام کی دعوت دے کر انہیں اسلام کا مبلغ بنا چکی ہے، ورلڈ اسلامک مشن کی شاخیں اس وقت دنیا کے 90 سے زیادہ ملکوں میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔

مولانا قمر الزماں اعظمی صاحب کی علمی اور عالمی شخصیت نے یورپی ممالک میں اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے، جامعہ کراچی کے طلبہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ناظم جامعہ عبداللہ نورانی نے کہا کہ مادر علمی جامعہ کراچی کے لئے خوش نصیبی کی بات ہے کہ مولانا قمرالزماں اعظمی صاحب یہاں تشریف لا رہے ہیں۔

انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی امام شاہ احمد نورانی کے لازوال ادارے ورلڈ اسلامک مشن کے موجودہ سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہتے ہیں،اس دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیرکے جوائنٹ سیکرٹری اور جامعہ کراچی کے رابطہ سیکرٹری عمران مدنی نے کہا کہ شیخ زید اسلامک سینٹر اور جامعہ کراچی کے طلبہ مولانا قمر الزماں اعظمی کے لیکچر سننے کے لئے بھرپور شرکت کرینگے ، انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی قیادت بھی حضرت کے استبال کے لئے شرکت کریگی۔

جاری کردہ۔۔۔ میڈیا سیل ۔۔۔انجمن طلبہ اسلام ۔۔ کراچی ڈویژن0311-0442922