پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پوری دنیا میں کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا۔ یوکے اور یورپ میں آج بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے لندن انڈیا ہاوس کے باہر پورے برطانیہ سے آکر ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
جرمنی کے شہر برلن میں کشمیر ملین کیا گیا۔جس میں کشمیری رہنما بیرسٹر سلطان محمود نے شرکت کی۔ برسلز یورپین پارلیمنٹ کے باہر بلجیئم میں مقیم کشمیری اور پاکستانی مل کر مظاہرہ کیا۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جبری اپنی فوجیں کشمیر میں داخل کرکے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ جما لیا تھا اسی غاصبانہ قبضے کے خلاف ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔