دنیا بھر کے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں

Kashmiri

Kashmiri

سرینگر (جیوڈیسک) دنیا بھر کے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے جبکہ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کشمیری شہریوں کو مزار شہدائے نقشبند تک مارچ کرنا تھاجسے روکنے کے لیے انتظامیہ نے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہی جبکہ نقشبند صاحب کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق۔

سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلیے گھروں میں نظر بندکر دیا ہے جبکہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور حریت رہنما نعیم احمد خان کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔