دنیا بھر میں کشمیریوں کی حمایت کے لیے مظاہرے جاری

Kashmir Protests

Kashmir Protests

نیویارک (جیوڈیسک) دنیا بھر میں کشمیریوں کی حمایت کے لیے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا میں لوگ سڑکوں پر آئے، ادھر ہیوسٹن میں سکھ برادری نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

بھارت کی جانب سے آرٹیکل تین سو سترکے خاتمے اور کشمیر میں جاری کرفیو پر کئی ممالک میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا اقدام نامنظور، پوری دنیا کا کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار، نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آسٹریلیا کے شہرسڈنی اور ڈارون میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نےمودی سرکار کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ ہوا۔ فضا “مودی دہشت گرد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے

نعروں سے گونج اٹھی۔ ہیوسٹن میں سکھ برادری بھی سڑکوں پر آئی اور بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا، خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔