سیول(جیوڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز نے جنوبی کوریا میں آزمائشی سفر کیا۔
دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز چھ لاکھ ٹن سے زیادہ بھاری ہے، یہ دیوہیکل جہاز 12 بلین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر گوجے میں اس کا پہلا آزمائش سفر ہوا۔
اور تو اور اس جہاز کی لمبائی ہے ایک ہزار 601 فٹ ہے جو امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی زیادہ ہے۔ اس جہاز میں سیال قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ ہو گا جو توانائی بنانے کے کام آئے گا۔ دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز 2017 سے قدرتی گیس کی پیداوار کے کاموں میں استعمال ہو گا۔