نیویارک (جیوڈیسک) فلسطینی اتھارٹی صدر محمود عباس نے مطالبہ کیاہے کہ عالمی رہنما قابض علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی آباد کاریاں روکنے اور قبضہ ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر دبائو ڈالیں۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ماحولیاتی تبدیلی معاہدے کے موقع پر عالمی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ براہ مہربانی عالمی رہنما قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی آباد کاریوں کا سلسلہ روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔