عالمی سطح پر جاسوسی کوئی نئی بات نہیں, جان کری

U.S.

U.S.

امریکی (جیودیسک) وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاسوسی کوئی نئی بات نہیں ہر ملک اپنی سلامتی کے لیے کئی طرح کے اقدامات کرتا ہے۔ امریکا کے اتحادی یورپی ممالک کی جاسوسی کے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے جان کری کا کہنا تھا کہ بین الااقوامی تعلقات میں یہ کوئی نئی بات نہیں، امریکہ پر جاسوسی کا الزام جرمنی کے ایک جریدے کی رپورٹ میں لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے ایسی دستاویز اور شواہد فراہم کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ یورپی یونین کے دفاتر کی خفیہ نگرانی کرتا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسیاں واشنگٹن اور نیویارک میں واقع یورپی یونین خاص طور پر فرانس اٹلی اور یونان کے دفاتر کی خفیہ نگرانی کرتی رہی ہیں، ان اطلاعات پر یورپی رہنماں نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔