کراچی : جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اسوئہ حسنہ پر عمل میں ہی ہے۔ ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے کی وجہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کے احکامات سے انکار کرنا ہے، صنعتی اداروں کی تباہی کی اصل وجہ سودی نظام ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد کے تحت یوسی 21 سخی حسن میں منعقدہ سیرت النبی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سود جیسی لعنت چیز میں گنجائش پیدا کرنا اللہ کے عذاب کو بلانے کے مترادف ہے۔
معاشرے کے تمام مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید میں موجود ہے، معاشرے کی برائیوں کو ختم کرنے کے لئے لازمی ہے کہ شریعت کا نظام نافذ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکمران اللہ کا خوف پیدا کرکے اللہ کی وحدانیت کا اعلان کریں اور ملک میں امن و امان اور انصاف کے نظام کو اسلامی قوانین کے مطابق رائج کریں۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320