دنیا و آخرت کی کامیابی پیارے نبی کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے ہی ملے گی

کروڑ لعل عیسن : دنیا و آخرت کی کامیابی پیارے نبی کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے ہی ملے گی۔ ملک میں ہر طرف افرا تفریح کا ماحول ہے۔ دہشت گردی، بد امنی اور فرقہ واریت کی وجہ سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے۔ لوگ بے روزگاری، بھوک، افلاس اور تنگدستی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں۔

حکمران سب اچھا ہے کا لاگ الاپ رہے ہیں۔ یہ بات سماجی شخصیت فیاض الحق نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکتب فکر کے علمائے کرام اور لوگوں کو پاکستان کی سالمیت کی خاطر اکٹھا ہونا چاہیے۔

اگر تمام مسالک کے لوگ یہ سمجھ لیں کہ میری ناک کے آگے کسی اور کی حد شروع ہو جاتی ہے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ اگر پاکستان ہے تو سب ہیں اور اگر ملک نہیں تو کچھ نہیں۔