عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان

OIL

OIL

شام پر ممکنہ حملے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دو ڈالر پانچ سینٹس کمی کے بعد ایک سو چھ ڈالر پچھتر سینٹس فی بیرل ہو گئی۔ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر پچاس سینٹس کمی کے بعد ایک سو تیرا ڈالرساٹھ سینٹس ہو گئی ہے۔

عالمی منڈ ی میں خام تیل اکتوبر کے سودوں کی قیمت گزشتہ دس دونوں میں دو فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شام پر مغربی طاقتوں کی جانب سے حملیکی صورت میں خام تیل کی قیمت ایک سو پچاس ڈالر فی بیرل تک ہو سکتی ہے۔