عالمی منڈی میں گراوٹ، روئی کی قیمت میں سات سو روپے من کمی
Posted on August 5, 2014 By Majid Khan کاروبار, لاہور
Cotton
لاہور (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں گراوٹ کے باعث ملک میں روئی کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ تین روز میں قیمت میں سات سو روپے من تک کمی ہو گئی۔
عید کی تعطیلات کے بعد پنجاب میں روئی کی قیمت پانچ ہزار تین سو روپے من پر آگئی، جبکہ سندھ میں روئی کی قیمت پانچ ہزار دو سو پچاس روپے من ہوگئی۔
ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق عالمی منڈی میں کمی کے باعث ملک میں روئی کی قیمتیں کم ہوئی۔
امریکا میں قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ آئل کیک پر پانچ فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ بھی قیمتوں میں کمی کا سبب بنا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com