تین سال کی کم ترین سطح پرٹریڈ ہونے کے بعد عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں دس ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا گزشتہ ہفتے کے آخری دو روز میں سونے کی قیمت میں پینتیس ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ آج سونے کی قیمت میں دس ڈالر کا اضافے کے بعد بارہ سو پینتالیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق چینی معیشت میں سست روی اور امریکی مرکزی بینک کی جانب سے معاشی امداد میں کمی کی خبروں کے باعث سونیکی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
عالمی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل قریب میں سونے کی فی اونس قیمت گیارہ سو ڈالر تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں بھی آج سونے کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔