لندن(جیوڈیسک)لندن سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 57ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے بین الاقوامی سطح پر امریکی معیشت میں بہتری کی خبروں پر آج عالمی منڈی میں سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1468 ڈالر ہوگئی ہے۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے آج مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، آج سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 57ہزار 200 جبکہ 10 گرام سونا 328روپے سے اس کی نئی قیمت 49 ہزار 28 روپے ہوگئی ہے۔