عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سونا سستا ہوگیا،عالمی منڈی میں دام ایک اونس پر 84 ڈالر گر گئے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ 1300 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے ، لیکن یہ طے نہیں کہ قیمت کی یہ کمی کتنے دن رہتی ہے، اس لیے موقع اچھا ہے جو لوگ زیورات کی خریداری کا سوچ رہے ہیں جلدی سے فائدہ اٹھالیں۔

عالمی منڈی میں ایک اونس سونے پر 84 ڈالر کی ریکارڈ کمی ہو گئی، اس کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت 1289 ڈالر فی اونس ہوچکی ہے، جس کے بعد امکان ہے کہ مقامی منڈی میں بھی ایک تولے سونے پر 13 سو روپے سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے ، سونے کی نئی قیمت 50 ہزار 200 تک آنے کی توقع ہے۔