کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 18091 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 97 ہزار 394 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1200 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1028 روپے 89 پیسے پر مستحکم رہی۔