عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی کمی کا امکان

Gold

Gold

کراچی (جیو ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوکر گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جس کے بعد سونے کی مقامی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گھٹ کر 1231ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جو کہ جنوری میں 1228ڈالر فی اونس تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیوں اور عراق میں کاروائی کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا ہے جس سےسونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہونےکی توقع ہے۔