لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کم عمری میں پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔
کمپیوٹر کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آبادمیں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئیں۔
ارفع کریم کی قابلیت کو سراہتے ہوئےفاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات سے نوازاگیا۔
2005 میں مائیکرو سافٹ کےبانی بل گیٹس نے ارفع کریم سے خصوصی ملاقات کی اور انھیں سند عطا کی۔
2006 میں مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں ہونے والی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پورے پاکستان سے صرف ارفع کریم کو مد عو کیا۔ انہوں نےدبئی کے فلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا۔
ارفع کریم کو22 دسمبر 2011 کو مرگی کے دورے کے بعد لاہور کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کےبعد 14 جنوری 2012 کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔