لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں اب فوجی جنگیں نہیں معاشی جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔
گزشتہ روز یوم دفاع کے موقع قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یادگار شہدا مناواں پر حاضری دی جس دوران انھوں نے وہاں پھول رکھے اور فاتحہ بھی پڑھی۔
بعد ازاں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت کی بات کی تھی تو مذاق اڑایا گیا، دنیا میں اب فوجی جنگیں نہیں، معاشی جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی نے تباہی مچا دی ہے، پاکستان کی معیشت کمزور ہے، آج معاشی سطح پر بھی ملک کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔