دنیا میں لاکھوں شائقین پاکستانی آموں کے اب بھی منتظر

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پھلوں کا بادشاہ آم، دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد شناخت ہے، اور قومی ایرلائن پی آئی اے اپنی پروازوں کے ذریعے اسے دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ میٹھے رسیلے پاکستانی آموں کی دنیا بھر میں زبردست مانگ ہے۔ آموں کا موسم شروع ہوتے ہی ایشیا سے یورپ اور براعظم شمالی امریکا تک لاکھوں شائقین پاکستانی آموں کے منتظر رہتے ہیں۔

ترسیل کے بھاری اخراجات اور سخت کسٹم قوانین کے باوجود پاکستانی آموں کی بیرون ملک مانگ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے۔ چونسا، سندھڑی، دسہری، لنگڑا، سرولی اور طوطا پری۔نام، ذائقے اور قسمیں الگ الگ۔ لیکن جب آموں کے ڈبوں پر پروڈکٹ آف پاکستان لکھا ہو تودیارِ غیر میں اپنے ہی نہیں۔

غیر بھی انہیں ہاتھوں ہاتھ لپکتے ہیں۔ پاکستانی آموں کی دنیا بھر میں ترسیل کا دورانیہ صرف 15 ہفتوں کا ہوتا ہے، پی آئی اے نے اس سال تقریبا 19 ہزار ٹن آموں کی بیرون ملک ترسیل کا ہدف مقرر کیا ہے، جس سے ایرلائن کو ڈیڑھ ارب روپے اضافی آمدنی ہوگی۔