عالمی دنیا بی جے پی قیادت کی مسلمانوں کیخلاف زبان درازی کا فوری نوٹس لے: صوفی مسعود احمد صدیقی

Masood Ahmed Siddiqui

Masood Ahmed Siddiqui

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ عالمی دنیا بی جے پی قیادت کی مسلمانوں کیخلاف زبان درازی کا فوری نوٹس لے۔2سو ملین مسلمانوں کو خطرہ قرار دینا آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے۔ مودی قیادت کی جانب سے مسلمانوں کے متعلق زبان درازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی نے پہلے کشمیریوں مسلمانوں کا جینا مشکل کیا اب بھارتی مسلمانوں کا جینا مشکل کررہاہے۔

مسلمانوں کے متعلق ہرزہ سرائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،نسل پرست مودی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جبکہ عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی پراپوگنڈے کا فوری نوٹس لے، پاکستان نسل پرست مودی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی اور کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی بھی کی۔