دنیا میں کوئی بھی کلمہ گو مسلمان قرآن اور سنت کی تعلیم دینے والے کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتے

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مہتم جامعہ انوارِ باہو بھکر اور سجادہ نشین سلطانیہ بھکر صاحبزادہ سید محمد منصور سلطان قادری صاحب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی کلمہ گو مسلمان قرآن اور سنت کی تعلیم دینے والے اور لینے والے مجاہد ، عالم اور قاری تو ہو سکتے ہیں مگر کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ چند مفاد پرست اسلام دشمن مسلمانوں کو اور اسلام کو بدنام کرنے کے لئے کفارکے ہاتھوں کٹ پتلی بنے ہوہے ہیں اور اسلام کے لبادے میں دہشت گردی کر رہے ہیں، مہتم جامعہ انوارِ باہو بھکر اور سجادہ نشین سلطانیہ بھکرصاحبزادہ سید محمد منصور سلطان قادری نے گفتگو کرتے ہو کہا کہ اسلام دنیا کا سب سے بہترین ،انصاف پسند اور امن کا درس دینے والا مذہب ہے جس میں ہر انسان کے حقوق برابر ہیں اور ہر ایک کے حقوق کا احترام سب پر لازم ہے۔

موجودہ حلات میں اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں کمزور عقیدے کے مسلمان بیرونی طاقتوں کے الہ کار بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دہشت گردی کی جارہی ہے اور نام نہاد مسلمانوں کے روپ میں دہشت گرد بناے جارہے ہیں جس کا خاتمہ پاکستان اور اسلام کی سربلندی کے لئے بہت ضروری ہے اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے حال پر رحم فرمائے اور ہم سب کو سیراتِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

حاجی سیف اللہ قصوری نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوئے فیصد مدرسے اسلامی اور دینی تعلیم دے رہے ہیں ، اس لئے دینی مدارس اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کو پھیلانے والے، دہشت گردی کرنے والے اورمسلمانوں کو بدنام کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ مسلمان ہیں ایسے دہشت گردوں کے ساتھ سختی کے ساتھ پیش آنا چاہئے جو اسلام کے نام پر ملک میں بدنام کر رہے ہیں۔