کولکتہ (جیوڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ہونے والے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی۔
کیویز کی قیادت کین ولیم سن کریں گے جبکہ کینگروز کی کمان اسٹیو سمتھ سنبھالیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بھارت کو 47 رنز سے پچھاڑا تھا۔ دن کے دوسرے مقابلے میں پروٹیز اپنی مہم کا آغاز انگلینڈ کے خلاف کریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
انگلش ٹیم کو پہلے میچ میں کالی آندھی کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔