کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو شام کے ہتھیاروں کے معائنے کے مسودے کو منظور کر لیا ہے، اگلے ہفتے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا معائنہ کیا جائے گا۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں او پی سی ڈبلیو نے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا جسکے تحت شامی حکومت تصدیق کردہ تمام تنصیبات کا تیس دن میں معائنہ مکمل کرنے کی پابند ہو گی۔ او پی سی ڈبلیو کے ماہرین شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے معائنے کا آغاز منگل کو کریں گے اور قرارداد کے تحت شامی حکومت کو معائنہ کاروں کو کسی بھی ایسی تنصیب تک رسائی دینا ہو گی جس کی نشاندہی شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق پروگرام میں شامل کوئی رکن کرے۔