اوساکا (جیوڈیسک) چاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون مساؤ اوکاوا 117 سال کی عمر میں چل بسیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی 117ویں سالگرہ منانے کے ایک ماہ بعد ہی مساؤ اوکاوا اوساکا کے نرسنگ ہوم میں انتقال کر گئیں۔ مساؤ اوکاوا 19ویں صدی دیکھنے والے چند لوگوں میں سے ایک تھیں، وہ مارچ 1898 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے پہلی جنگ عظیم سے لے کر انسان کے چاند پر جانے کی پہلی پرواز کو دیکھا۔
114 سال کی عمر میں انہیں دنیا کی معمر ترین خاتون قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ جاپان کو دنیا بھر میں طویل عمری کے حوالے سے خصوصیت حاصل ہے اور 2013 میں جاپان میں خواتین کی شرخ عمر 86 سال تھی جب کہ دنیا کے معمر ترین شخص ساکاری موموئی کا تعلق بھی جاپان سے ہے۔