دنیا کا معمر ترین شخص 116 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

Tokyo

Tokyo

ٹوکیو (جیوڈیسک) دنیا کا معمر ترین شخص 116 سال کی عمر میں انتقال کر گیا، جاپان کے جیرومن کیمورا دنیا کے ضعیف العمر شخص تھے، 11 مئی سے ھسپتال میں داخل کیمورا کی طبی موت واقع ہوئی، کیمورا 1897 میں پیدا ہوئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دسمبر 2012 میں انہیں دنیا کا معمر ترین شخص تسلیم کیا۔ کیمورا کے 7 بچے، 14 پوتے پوتیاں اور 25 پڑپوتے پوتیاں ہیں، کیمورا کی اخری رسومات جمعے کو ادا کی جائیں گی۔