دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی آواز سے آواز ملانا وقت کا تقاضا ہے، اعجاز الحسن

Karachi

Karachi

کراچی : رسول پاک کی تعلیمات میں امت کے تمام مسائل کا حل موجود ہے ، مسلمان سیرت طیبہ کو اپنا کر ہی دور جدید کے مسائل سے نکل سکتے ہیں اسلام انسانیت کا درس دینے والا دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔

دنیا بھر میں ہونے والے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف تمام مسلمانوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، دنیا شام ، برما اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونے والے ظلم و بربریت پر خاموش تماشائی بن کر یک طرفی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبدالرازق ،ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، جنوب مشرقی زون کے ناظم اعجاز الحسن ، مشرقی زون کے ناظم فرھاد ضیاء و دیگر ذمہ داران نے شاہ فیصل کالونی میں جنوب مشرقی زون کے زیر اہتمام اور کورنگی میں مشرقی زون کے زیر اہتمام منعقدہ کالج ، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلبہ کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلے بسلسلہ سیرت النبی ۖ کے اختتام پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور ۖ کو آیئڈیل بنا کر نوجوان آنے والے وقتوں میں امت کی صحیح رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک و ملت اور معاشرے میں ہونے والے ظلم و فساد کو ختم کرنے لیے MSO کے ساتھ رہ کر غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کی جدوجہد کرتے رہیں گے ، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اسلامی نظام اس ملک میں قائم ہو یہی اس ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0308-2704815