دنیا کے امن کو اسلامی نہیں شیطانی بنیاد پرستی سے خطرہ ہے ‘ ایم آر پی

LoC

LoC

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘ صدر یوتھ ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘ صدر کراچی ڈویژن اقبال چاند ‘ رہنما شعبہ خواتین میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم و دیگر نے بھارت کی جانب سے ایک بارپھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت شیطان ارض ہے اور ابلیس پرست بھارتی سیاسی و عسکری قیادت دنیا پر قبضے کے اپنے ابلیسانہ جذبات کی تسکین و تکمیل کیلئے جارحانہ اقدامات کے ذریعے دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہی ہے۔

اور ہٹلر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی آگ میں جھونک کر بھسم کردینا چاہتی ہے اور اس کے شیطانی جذبات کی تسکین میں امریکہ ‘ اسرائیل اور یورپ اس کے سرپرست و معاونین کا کردار ادا کررہے ہیں اسلئے دنیا کے مستقبل اور امن کو خطرہ اسلام یا بنیاد پرستی سے نہیں بلکہ بھارت ‘ امریکہ اور اسرائیل سے ہے۔

جبکہ اقوام متحدہ ان تینوں امن دشمنوں کی گماشتہ و داشتہ بنی ہوئی ہے اسلئے عالمی امن ومستقبل کے تحفظ کیلئے امن پسند قوتوں کومتحد ہوکر نہ صرف اقوام متحدہ سے نجات حاصل کرنی ہوگی بلکہ امریکہ ‘ اسرائیل اور بھارت کے نجس وجود سے دنیا کو پاک کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کے احتساب کی بھی ضرورت ہے۔