بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دنیا ان لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو اپنی زندگی میں ایسے کام کر جا تے ہیںجو تا ریخ کا حصہ بن جائے آج اللہ تعا لیٰ نے جو عز ت دی ہے وہ والد محتر م کی دعا ئو ں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے 2 مر تبہ قائمقا م وزارت عظمیٰ کے عہد ے پرفا ئز ہوا جب تک زند ہ ہوں والد محتر م کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے انکے مشن کو جا ری رکھو ں گا۔
ان خیا لا ت کا اظہا ر وزیر ہاو سنگ وپبلک ہیلتھ چو ہدر ی پرو یز اشر ف نے اپنے وا لد محترم سا بق ممبر اسمبلی چو ہدر ی محمد اشر ف کی بر سی کے موقع پر بڑ ے اجتماع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ وا لد محتر م نے سا ری زند گی غر یب بے کس اور مجبو ر لو گو ں کی خد مت کی آج ہم دو نو ں بھا ئی انکے نقش قدم پر چلتے ہو ئے انکے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںانہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جب پیپلز پا رٹی کی بنیاد رکھی گئی تو وا لد محتر م قا ئد کشمیر ذوالفقا ر علی بھٹو سے بے پنا ہ محبت کیو جہ سے پیپلزپا رٹی میں شا مل ہوگئے انکا شما ر پیپلز پا رٹی کے با نی را ہنما ئو ںمیں ہو تا ہے۔
اور مر تے دم تک انہو ں نے اپنی وفا پیپلزپا رٹی کے ساتھ نبھا ئی انکی مستقل مز اجی عوا می مسا ئل کے حل کے لئے کوششیںاورآزاد کشمیر کے عو ام کی پسما ند گی دو ر کر نے کے لئے ضر ب المثل ہیں بر سی کی تقر یب سے مشیر حکومت چو ہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،سینئر قانون دا ن چو ہدر ی محمد نجیب ایڈووکیٹ ،پرو فیسر محمد امین الد ین ،حاجی دلا ور پو ڑ ،سا بق چیئر مین را جہ محمد افضل خا ن ،سا بق ممبر ضلع کو نسل ملک محمد سلیم ،محمدما لک انقلا بی نے بھی خطا ب کیا قبل ازیں مر حو م کی رو ح کے ایصا ل ثو اب کے لئے قرآن خوانی کی گئی بر سی کی تقر یب میں ضلع بھر سے کا رکنا ن کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔