نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ہفتہ وار جرید ے ٹائم میگزین ریڈرز پول میں بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجری وال دنیا کے سب سے بااثر افراد میں پہلے نمبر پر آگئے جبکہ نریندر مودی کا نمبر دوسرا ہے۔
پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی 13 ویں نمبر پر ہیں۔ امریکی جریدے کی جاری کردہ سالانہ فہرست کے مطابق کیٹی پیری تیسرے ، جسٹن بلبر چوتھے، لاورنے کوکس 5 ویں،ریحنانہ چھٹے ، بینڈیکٹ کمبربیچ 7 ویں نمبر پر رہے۔