دنیا بھر میں 12 لاکھ روٹرین پولیو کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں۔ صدر روٹری کلب کراچی گیٹ وے ہمایوں خان

Rotary Club Karachi Gateway

Rotary Club Karachi Gateway

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے زیر اہتمام روٹری کے اشتراک سے چلنے والے تعلیم گاہ اسکول PECHSمیں طلباء و طالبات میں یونیفارم ،کتابیں ،اسکول بیگز ،کاپیاں اور اسکول شوز تقسیم کی گئی ،اس موقع پر تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے صدر ہمایوں خان نے کہاکہ دنیا بھر میں 12لاکھ روٹرین پولیو کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں جہاں انسانی صحت کے لئے روٹرین سرگرداں ہیں وہیں تعلیم کے فروغ اور ہر بچے تک تعلیم پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ روٹری کلب کراچی گیٹ وے علم کے فروغ کے لئے تعلیم گاہ اسکول PECHSسے بھر پور تعاون کررہی ہے۔

یہاں زیر تعلیم بچوں کو تمام نصابی ضروریات کے ساتھ ان کے ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فارق ڈاڈی نے کہاکہ فروغ تعلیم کے لئے غریب اور مستحق بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا جب ہی ہم ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں انہوں نے بتا یا کہ روٹرین اس ھوالے سے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں ۔اس موقع پر تعلیم گاہ اسکول کی چیئر پرسن ناہید فاطمہ نے اسکول کی کارکردگی اور روٹرین کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے روٹرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر سابقہ PDGفیض قدوائی نے تمام روٹرین کو اسکول کی حالت مزید بہتر بنا نے کی اپیل کی اس موقع پر اسلم خالق ،کوثر اسلم ،ناہید وحید ،روٹرین اور اساتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔