اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں، دنیا پولیو سے متعلق پاکستان پر مزید پابندیاں لگانے سے گریز کرے۔
ایک بیان میں صدر پاکستان نے کہا کہ توقع ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری پیدا ہو گی، وزیراعظم نے بھارت کیساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔