مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر نظر رکھے گا کہ وہ عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے سے انحراف تو نہیں کررہا اور وہ ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی کابینہ کے ارکان سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہاکہ اگر اسرائیل کوششیں کرکے ایران پر پابندیاں عائد نہ کراتا تو ایران بہت پہلے ہی ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا، اسرائیل ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔
عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران کی جارحیت میں اضافہ ہوگا مگر اسرائیل ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو عالمی طاقتوں کو مزید سخت پابندیاں لگانی چاہیں۔