اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور زینو فوبیا کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی ہے، حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور زینو فوبیا کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے۔