عالمی ریڈ سنوکر چیمپین شپ، محمد آصف کو شکست

Mohammad Asif

Mohammad Asif

بنکاک (جیوڈیسک) بنکاک میں جاری سکس ریڈ عالمی سنوکر چیمپین شپ میں پاکستان کے محمد آصف کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپین شپ میں شریک دونوں پاکستانی کیوئسٹ ابتدائی دونوں میچز میں شکست کھا گئے۔ دوسرے گروپ میچ میں برطانیہ کے بیری ہاکنس نے عالمی چیمپین محمد آصف کو دو کے مقابلے میں پانچ فریمز سے شکست دی۔ دوسرے پاکستانی کیوئسٹ محمد ماجد کو بھی مسلسل دوسری شکست ہوئی۔