پوری دنیا کے جنتریوں کے تعلق علم انسانی حساب سے ہیں قرآن وحدیث سے نہیں۔ مولانا فتح محمد چمنی

Quran

Quran

چمن: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء مولانا فتح محمد چمنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے جنتریوں کا تعلق علم انسانی حساب سے ہیں جس کا قرآن و حدیث اور مذاہب اربعہ کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔ جنتری قرآن و حدیث اور مذاہب اربعہ کے ایک تابع چیز ہے کیونکہ اکثر مسائل میں علم جنتری کے گواہی قرآن وحدیث کے گواہی سے مختلف ثابت رہی ہے جسکے ایک مثال عیدالفطر اور رمضان المبارک پہلے رات چاند دیکھنے کے ہیں جو سب فقہائے کرام نے جنتری کے گواہی مسترد کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ دینی علوم کے فن عقائد کے ایک مستند کتاب شرح العقائد میں علم کشف کے ذریعہ سے جس آدمی کو رمضان المبارک کی اول شب کا چاند نظر آیا تو اس آدمی کے بغیر دوسرا آدمی ان کے شاہدی پر رمضان المبارک کے روزہ رکھنا اور عید نہیں مناسکتے ہیں کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حدیث پاک ہے کے اے لوگو چاند آنکھوں سے دیکھ کر روزہ رکھ اور عید منائو ورنہ تیس دن پورا کرکے اکتیسواں دن پر رمضان کے روزہ رکھ اور عید منائے۔ لیکن اس میں علم جنتری کا کوئی ذکر نہیں۔

اسی طرح مولانا فتح محمدچمنی نے کہا قرآن کریم میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ رات سے صبح تک کھانا پینا انسان کیلئے جائز ہے اور صبح کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فقہائے کرام نے فرمایا ہے کہ صبح دو قسم کے ہیں صبح صادق اور صبح کاذب ہے لیکن جنتری والوں نے اپنے جنتریوں میں صبح کاذب کا تعین اور ذکر نہیں کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں صاف طور پر کہا ہے کہ صبح صادق اس وقت ہے کہ جس وقت انسان کو آسمان کی اندر سفید روشنی میں سفید اور کالا دہاگہ کی مثال میں نظر آجائے لیکن جنتری میں ان کے کوئی ذکر نہیں بلکہ منٹ اور گھنٹہ سے کام لیاگیا ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوا کہ علم جنتری کا تعلق مذہبی مسائل سے نہیں ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ مغرب اور عشاء کے بارے میں فقہائے کرام کی مختلف اقوال ہیں جسمیں امام ابویوسف اور امام محمد دونوںکہتے ہیں کہ غروب آفتاب کے بعد سرخی روشنی مغرب وقت ہے لیکن امام ابو حنیفہ کہتے ہیں کہ سفید روشنی مغرب وقت ہے اس کے بعد عشاء کے وقت داخل ہوجاتا ہے ۔ لیکن ان دونوں روشنیوں کے اوقات کے ذکر جنتری والوں نے نہیں کیا ہے تو اس سے معلوم ہوا کہ حساب جنتری تابع اور قرآن وحدیث اور مذاہب اربعہ متبوع ہیں ۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ علم شریعت اور علم جنتری کے درمیان اوقات میں فرق جانئے۔