میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین میں ہونے والی ورلڈ سیلنگ چیمپئن شپ میں فرانس نے میدان مارتے ہوے دو ورلڈ ٹائٹل جیت لیے۔اسپین کے شہر سیٹیڈر کے ساحل پر ہوئے آئی ایس ایف سلینگ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے۔
گہرے سمندر میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے سیلرز کے خوب جوہر دکھائے۔مینز کیٹگری میں فرانس کے جولین بونٹییم نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ویمنز کیٹگری میں فرانس کی چارلین پیکون پہلے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پولینڈ کے پیوٹر جبکہ خواتین کے مقابلوں میں اسپین کی مرینا الاباوٴ نے سلور میڈلز اپنے نام کیے۔