ممبئی (جیوڈیسک) چھوٹے فارمیٹ کا بڑا ایونٹ اپنے اختتام کے قریب ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ میزبان بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ پر مان ہے۔ کہتے ہیں کوہلی، رائنا اور ایشوین انہیں جیت دلائیں گے۔
دوسری جانب کالی آندھی کے نام سے خطرے کا نشان بننے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کی کمان ڈیرن سمی سنبھالیں گے۔ انہیں نے کرس گیل، براوو، آندرے رسل اور سلیمان بین سے کامیابی کی امیدیں لگا لیں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آئیں اور دو دو فتوحات کے ساتھ دونوں ہم پلہ رہیں۔