ورلڈ سیریز کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا

Hockey Team

Hockey Team

کراچی (جیوڈیسک) ورلڈ سیریز کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان آج کیا جائیے گا۔ شکیل عباسی سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان ہے۔ ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے26ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے۔ ایونٹ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کل ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے والے سینئر کھلاڑی شکیل عباسی، راشد، محمد رضوان، توثیق اور عمر بھٹہ کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے، ورلڈ لیگ 29 جون سے ملائیشیا میں شروع ہوگا جس کی ٹاپ تھری ٹیمیں 2014 کے ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔