ریاض (جیوڈیسک) 28 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر ہو گا اس وقت دنیا بھر میں کعبہ کے رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
ماہر فلکیات کے مطابق کل بروز بدھ یعنی 28 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر ہو گا۔ اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا۔ تاہم دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف ہو گا۔ اس وقت سورج مکہ معظمہ کے نصف النہار پر ہو گا۔ اس وقت میں کعبہ کا رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے تاہم اس موقع پر سورج کو براہ راست دیکھنا خطرناک بتایا ہے۔
واضح رہے کہ جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو اس کا خانہ کعبہ کا سایہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے۔ یہ صورت حال ہر سال 28 مئی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ جبکہ 16 جولائی کو 2 بج کر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔