پاکستان (جیوڈیسک) ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے گروپ رانڈ میں مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان کے محمد آصف اور ماجد علی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ بنکاک میں کھیلے جا رہے ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے گروپ ایچ میں شامل عالمی ایمیچر چیمپیئن محمد آصف کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ مقابلے میں ویلز کے اینڈرو پیگٹ نے محمد آصف کو پانچ چار فریمز کے فرق سے مات دی۔
محمد آصف نے ایشین سکس ریڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ پہلی مرتبہ ورلڈ سکس ریڈ چیمپیئن شپ میں پروفیشنل سرکٹ کے کھلاڑیوں سے کھیل رہے تھے۔ پاکستان ہی کے محمد ماجد علی بھی اپنے تمام میچز ہار گئے ہیں۔ انھیں ویلز سے تعلق رکھنے والے میتھیو اسٹیونز نے پانچ دو سے شکست دی۔