کراچی (جیوڈیسک) رواں برس پاکستان میں ہونے والی ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں روایتی حریف بھارت نے بھی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چھ اگست سے کراچی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں بھارت پہلا ملک ہے جس نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روایتی حریف ماسٹرز ، ویمن اور ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گا جس کے لئے تیس بھارتی کیوئسٹ پاکستان آئیں گے جو غیر ملکی ٹیموں کی جانب سے آنے والا سب سے بڑا سکواڈ ہو گا۔
عالمگیر شیخ نے بتایا کہ عالمی چیمپئن شپ کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور ایونٹ میں آنے والے کیوئسٹس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔