ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) اب اسکوٹر بھی سوٹ کیس میں تہہ کر کے رکھے جاسکیں گے۔ ہو گئے نا حیران ، لیکن زیادہ حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ڈچ انجینئر نے دنیا کا سب سے چھوٹا تہہ ہوجانے والا الیکٹرک اسکوٹر تیار کر لیا ہے۔
ٹرائیکلیٹ (Trikelet ) نامی یہ برقی اسکوٹر فقط 12 کلوگرام (26 پونڈ) وزن کا حامل ہے اور 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چار فٹ اونچے اور تین فٹ چوڑے اس اسکوٹر کو فقط دس سیکنڈ میں تہہ کر کے بریف کیس، ٹرین سیٹ کے نیچے یا پھر اوپر کے کمپارٹمنٹ میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ ایک چارج میں دس میل تک سفر طے کرنے والے اس الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت فروخت ایک ہزار 350 ڈالر مقرر کی گئی ہے جسے بہت جلد مارکیٹ میں پیش کر دیا جائیگا۔