ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ : 4 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لئے

Snooker

Snooker

بیجنگ (جیوڈیسک) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ اکبر، محسن امین، عامر طارق اور محمد ماجد علی نے اپنے میچز جیت لئے۔ بیجنگ میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے دن سابق نیشنل چیمپئن حمزہ اکبر نے منگولیا کے بیلگام باٹجامبل کو اسٹریٹ فریمز میں شکست دی، حمزہ نے تیسرے فریم میں 125 کا بریک بھی کھیلا۔

محسن امین نے فن لینڈ کے جیسی ہٹونین کو ہرادیا، پاکستان کے ایک اور کیوئسٹ عامر طارق نے نیوزی لینڈ کے SAM BOND کو ایک کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دی، جبکہ محمد ماجد علی نے نیوزی لینڈ کے مکی اسٹیورٹ کو 4-1 سے مات دی۔