ورلڈ اسنوکرچمپئن شپ: محمد آصف کی مسلسل چوتھی کامیابی

Mohammad Asif

Mohammad Asif

ریگا (جیوڈیسک) ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بد ستور ناقابل شکست ہیں، دفاعی چمپئن محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔

لٹویا میں جاری ایونٹ میں محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا، دفاعی چمپئن ترکی کے اسماعیل ترکر کے ہاتھوں پہلا فریم تو ہار گئے لیکن اس کے بعد جم کر کھیلتے رہے۔

محمد آصف نے ایک کے مقابلے میں چار فریم کی جیت کے ساتھ میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ محمد آصف کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔