ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ : محمد سجاد فائنل میں پہنچ گئے

Sajjad Butt

Sajjad Butt

بنگلور (جیوڈیسک) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے، پاکستانی کیوسٹ نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

بنگلور میں جاری ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد کا مقابلہ تھا چین کے زاوزن ٹونگ کے ساتھ۔ پاکستانی کیوسٹ محمد سجاد نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئےچین کے زاوزن ٹونگ کو 3-7سے شکست دی جس کے بعد وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔