آئرلینڈ (جیوڈیسک) ورلڈ اسنوکر 6 ریڈ ٹورنامنٹ میں آج عالمی چیمپئن محمد آصف کا مقابلہ روایتی بھارتی سے ہو گا۔ اسنوکر کے عالمی مقابلے میں آج زور کا جوڑ پڑے گا پاکستان کو ایمچور ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل دلانے والے محمد آصف بھارتی کیوئسٹ کے خلاف چوتھے گروپ میچ میں اِن ایکشن ہوں گے۔
محمد آصف نے حریف کھلاڑی منان چندرا کے خلاف فتح سمیٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کے محمد سجاد کل دو میچ کھیلیں گے۔