ورلڈ اسنوکر، پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

World Snooker

World Snooker

بنگلور (جیوڈیسک) بنگلور میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسسٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے چوتھے روز پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارت کے ورن مدن کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کئے چار۔ صفر سے شکست دیدی۔

ایک اور میچ میں پاکستان کے آصف ٹوبہ نے بھارت کے بالاجی ریڈی کو چار صفر سے زیر کیا ۔ یہ دونوں کھلاڑیوں کی ایونٹ میں تیسری فتح ہے۔